نیویارک (سچ نیوز) سابق امریکی وزیرخارجہ اور سابق صدر کی اہلیہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ان کی اب تک کی زندگی میں کیا جانے والا سب سے جراتمندانہ کام بل کلنٹن سے طلاق نہ لینا ہے۔ہلیری کلنٹن اپنی بیٹی چیلسی کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں اپنی کتاب ” دی گٹسی ویمن “ کی تشہیر کیلئے شریک تھیں۔غیرملکی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس کے مطابق شو کی میزبان نےسوال کیا کہ ہلیری نے بیٹی کے ہمراہ یہ کتاب لکھی ، لیکن خود ان کی زندگی میں ایسا کون سا کام ہے جسے وہ اہنے لیے بہت جراتمندانہ سمجھتی ہوں؟۔جواب میں سابق امریکی خاتون اول کا جواب بہت واضح تھا، انہوں نے کہا کہ حقیقتاً بات کی جائے تو میرا شادی شدہ رہنا اور بل کلنٹن سے طلاق نہ لینا جراتمندانہ اقدام ہے۔اس موقع پر ہلیری کی بڑی بیٹی چیلسی نے بھی والدہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان پر فخر ہے اور یہ جواب مجھے بےحد پسند آیا۔یاد رہے کہ سال 1993 سے 2001 کے دوران 2 مرتبہ امریکہ کے صدرمنتخب ہونے والے بل کلنٹن نے ہلیری سے اکتوبر 1975 میں شادی کی تھی۔کلنٹن کے دوسرے دور صدارت کے دوران 1997 میں ان کے تعلقات وائٹ ہاو¿س کی ملازمہ مونیکا لیونسکی سے قائم ہوئے جو 2 سال قبل 1995 میں 21 سال کی عمر میں بطور ٹرینی ملازمہ آئی تھیں۔ دونوں کے معاشقے اور ناجائز تعلقات کا بھانڈا وائٹ ہاو¿س کی خاتون سینیئر ملازم لندا ٹرپ کی جانب مونیکا لیونسکی کے ذاتی فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد پھوٹا تھا۔بطور صدر یہ کلنٹن کیلئے شرمناک بات تھی جس کے چرچے عالمی میڈیا میں آج تک ہوتے ہیں لیکن ہلیری نے اس وقت نہایت دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے شوہر کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا۔