” میری خامیاں ہی اب میری طاقت ہیں“اداکارہ متھیرا نے ایک اور تصویر شیئرکردی

” میری خامیاں ہی اب میری طاقت ہیں“اداکارہ متھیرا نے ایک اور تصویر شیئرکردی

کراچی(سچ نیوز ) اداکارہ متھیرا نے زیادہ تر معمول کی شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کیا لیکن پھر بھی وہ اپنے چاہنے والوں کیساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنی ایک اور تصویرشیئر کردی اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ” دوسروں سے الگ ہونے پر میں ٹھیک ہوں، میری خامیاں ہی اب میری طاقت ہیں“۔


ان کی یہ تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنے تبصرے شروع کردیئے اور ایک صاحب نے لکھا کہ ’’محفوظ رہیں، محبت‘‘۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ پہلی مرتبہ تمہیں دیکھ کر اے سی ہیٹر محسوس ہوا۔

اس سے پہلے بھی وہ اسی طرح کی ملتی جلتی تصویر شیئرکرچکی ہیں۔

Exit mobile version