راولپنڈی (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ میرا سیاسی سفر ابھی شروع نہیں ہوا ، جیل میں نوازشریف مجھ کوحوصلہ دیتے ہیں اور میں ان کوحوصلہ دیتی ہوں۔
نجی ٹی وی ”سماءنیوز“ کےراینکر شہزاد اقبال کے سوال پر کہ آپ آگے سیاست میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ؟ تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا ابھی سیاسی سفر شروع ہی نہیں ہوا ۔جیل سے نکلنے کے بعد سیاسی حالات فیصلہ کریں گے کہ میں لیڈر بنتی ہوں یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں جواہر لال نہرو کی قیدیوں کے حوالے سے کتاب پڑھ رہی ہوں۔ ضمانت ہمارا حق ہے پتہ نہیں اب ملتی ہے یا نہیں، میں اور نوازشریف جب وطن واپس آئے تو ہمیں پتہ تھا کہ ہمیں جیل میں بھیجا جائے گا ۔