ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ایک ماں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی دوست بھی ہے جو ہرموضوع پر کھل کر بچوں سے بات کرتی ہیں، چاہے وہ ہم جنس پرستی یا پھر منشیات، ازدواجی تعلقات ہوں یا نشہ۔صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنے بچوں سے متعلق باتیں دوسروں کیساتھ شیئرکرتی رہتی ہیں ، حالیہ دنوں میں بیٹے آریو سے متعلق ان کا انکشاف جہاں دلچسپی سے خالی نہیں ، وہیں والدین ہونے کے ناطے ان کیلئے انتہائی خوفناک بھی ہے ۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ٹوئنکل کھنہ اپنی فلموں اور اداکاری کا خود بھی مذاق اڑاتی رہتی ہیں لیکن ان کا صاحبزادہ بھی ٹانگیں کھینچتا رہتاہے ، شاید یہ بھی ایک وجہ ہو کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے ان کی فلمیں دیکھیں ۔اپنے ایک انٹرویو میں ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ” مجھے یہ بھی پسند نہیں کہ میرے بچے میری فلمیں دیکھیں اور میرا بیٹا تو۔ ۔ ۔، وہ 1996ءکی فلم جان سے ایک سین بار بار چلاتا ہے جہاں میں مرد کی چھاتی پر نپل کے ارد گرد چوم رہی ہیں، اس میں سے اس نے میری سالگرہ کیلئے ایک کولاج بنالیا ہے ،یہ بہت برا ہے ، میرا نہیں خیال کہ میری فیملی نے میری کوئی مدد کی جو آپ اپنا کیریئربنانے کیلئے سوچتے ہیں۔