لاہور (سچ نیوز) میرا جی ان دنوں اپنے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ امریکہ میں موجود ہیں جہاں خوب سیروسیاحت ہورہی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے فلوریڈا کا دورہ کیا جہاں سے اپنے مداحوں کو آگاہ رکھنے کیلئے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر بھی پوسٹ کرتی رہیں لیکن جہاز کے فرسٹ کلاس میں میرا جی کے سونے کی تصویر کچھ اس انداز میں بنی ہوئی ہے کہ یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی شگوفے پھوٹ پڑےمیرا جی کی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ آنکھوں پر چشمہ لگا کر جہاز کی فرسٹ کلاس میں خواب خرگوش کے مزے لیتی نظر آرہی ہیں۔ میرا جی نے بتایا کہ وہ پوری فلائٹ کے دوران سوتی رہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ تھکی ہوئی تھیں۔ میرا جی کی یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔