ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ساز مہیش بھٹ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنا اصلی نام’اسلم‘ لوگوں سے چھپاتے ہیں۔
انسٹاگرام پر مہیش بھٹ کی پرانی وڈیوز کے کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مہیش بھٹ کو نشانے پر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو شاعرانہ طور پر تشدد پر اکساتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ جب مسلمان ہوچکے ہیں تو ان کو ایک مخصوص مذہبی شناخت والا نام نہیں رکھنا چاہئے۔
یاد رہے کہ 2020 سے مہیش بھٹ اور کنگنا رناوت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ’دھوکہ‘ فلم میں کنگنا کو کردار دینے سے انکار کردیا تھا۔