کراچی (سچ نیوز) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں بستے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی خوبرو اورباصلاحیت اداکارہ مہوش حیات پرتو ہرکوئی فدا ہے لیکن وہ خود ایک ہالی ووڈ اداکار کو دل دے بیٹھی ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پر فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس شو میں مہوش حیات کے ساتھ اداکار و میزبان فیصل و قریشی بھی موجود تھے جب ان سے یہ ہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیاکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں۔ انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگئے تھے جہاں بابرہ شریف بھی موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔واضح رہے کہ چند روزقبل مہوش حیات نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے شادی کرچکی ہیں تاہم جو بھی ان کا شوہر ہوگا اسے ان کے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرلیا
مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرلیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023