ریاض( سچ نیوز )عدم برداشت شادی شدہ زندگیوں میں زہر گھولنے لگی۔ سعودی عرب میں شوہر نے صرف اس بات پر اپنی بیوی کو طلاق دیدی کہ مہمانوں کو کھانے میں بھیڑ کا سر کیوں پیش نہیں کیا۔
’لائف ان سعودی عرب ‘کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی شہری نے اپنے گھر پر کچھ مہمانوں کی دعوت کی جن کے لئے اس کی اہلیہ نے گھر میں شاندار ضیافت کااہتمام کیا۔ تاہم وہ کھانے میں بھیڑ کا سرپیش کرنا بھول گئیں جس پر شوہر نے انتہائی برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اسے طلاق دے دی۔
رپورٹ کے مطابق عدام برداشت والا یہ شخص خوشحال زندگی بسر کررہا تھا مگر ایک معمولی سی بات پر اس قدر سیخ پا ہوا کہ اپنی زندگی تباہ کرلی۔ کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد اہلخانہ کے صلح کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اب لڑکی واپسی نہیں جانا چاہتی کیونکہ اطلاعات کے مطابق اس شخص نے بیوی کو الگ کرنے کے فوری بعد دوسری شادی کرلی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں طلاق کی شرح انتہائی خطرناک ہوچکی ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہر ایک گھنٹے میں تقریبا سات جوڑوں میں طلاق ہورہی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی طلاق کی شرح انتہائی خطرناک ہوچکی تھی۔