ممبئی (سچ نیوز) بھارت کے امیر ترین شخص اور 45 ارب ڈالر سے زائد اثاثوں کے مالک مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے ہورہے ہیں ۔ اسے دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے جس پر 10 کروڑ ڈالر (تقریباً 1400 کروڑ روپے پاکستانی) خرچ کیے گئے ہیں ۔ اس شادی میں دنیا بھر سے ہزاروں مہمانوں نے شرکت کی جنہیں شادی کے مقام پر لے جانے کیلئے 100 سے زائد خصوصی جہاز اڑائے گئے۔ایک طرف تو مکیش امبانی جیسا ارب پتی ہے جس نے اپنی بیٹی کی شادی پر فضول رسومات پر اربوں روپے لٹائے لیکن دوسری جانب بھارت کا ہی ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے اپنی بیٹی کی شادی پر غریب اور بے گھر افراد کو 90 گھر تعمیر کرکے دیے۔
اجے منوت کے منصوبے پر ایک این جی او کی جانب سے کام کیا گیا اور 2 ایکڑ زمین پر 2 مہینے میں 90 گھر تعمیر کردیے گئے۔ ان مکانوں کی تعمیر پر صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کا خرچہ آیا تھا۔اجے منوت نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ہمیں کچھ لوگوں نے مکانوں کی تعمیر کے حوالے سے مشورہ دیا جس پر ہم نے سوچ بچار کی اور لوگوں کیلئے مکانات بنوادیے۔شادیوں پر خرچہ بھی ہوتا ہے لیکن ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہماری کیا ذمہ داری ہے اور ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔