مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر بڑے بڑے فلمی ستارے مہمانوں کی پلیٹوں میں کھانا کیوں ڈالتے رہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد ابھیشک بچن نے اصل وجہ بتادی

مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر بڑے بڑے فلمی ستارے مہمانوں کی پلیٹوں میں کھانا کیوں ڈالتے رہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد ابھیشک بچن نے اصل وجہ بتادی

نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشاامبانی کی انتہائی لگژری شادی کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ان میں وہ تصاویراور ویڈیوز انٹرنیٹ صارفین کے لیے خاصی حیرت کا باعث بنی ہوئی تھیں جن میں بالی ووڈ کے ستارے، بشمول امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اورعامر خان ، مہمانوں کی پلیٹوں میں کھانا ڈال رہے ہوتے ہیں۔ اب ابھیشک بچن نے صارفین کی یہ حیرت دور کر دی ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق پریرنا نامی ایک لڑکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سوال پوچھا کہ ”امیتابھ بچن، عامر خان اور دوسرے بڑے اداکار ایشاامبانی کی شادی میں مہمانوں کی پلیٹوں میں کھانا کیوں ڈال رہے ہیں؟ “ پریرنا کو جواب دیتے ہوئے ابھیشک بچن نے بتایا کہ ”یہ ایک رسم ہے جسے ’سجن گھوت‘ کہتے ہیں۔ اس رسم میں دلہن کے خاندان والے باراتیوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔“

 

Exit mobile version