کراچی (سچ نیوز) گلوکارہ مومنہ مستحسن کوکوک سٹوڈیو میں گائے جانے والے کلاسیک گانے کوکو کورینا کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ یہ گانا کوک سٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ ناپسند کیا جانے والا گانا بھی بن چکا ہے جسے اب تک 40لاکھ 38 ہزار لوگوں نے سنا ہے اور 2 لاکھ کے قریب لوگوں نے اسے ناپسند کیا ہے۔
احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کی جانب سے شاہکار گانے کا ’ بیڑا غرق‘ کیے جانے کے بعد لیو برادرز نے یہی گانا اپنے انداز میں پیش کیا تو اسے بہت سراہا گیا ۔
… لیو ٹونز کی جانب سے پیش کیا گیا کوکو کورینا ۔۔۔۔
کوک سٹوڈیو میں کوکو کورینا گانے کا ایک مہینہ مکمل ہونے پرمومنہ مستحسن نے اپنے کیریئر پر لگنے والے داغ کو دھونے کیلئے لیو برادرز کی مدد لی اور ایک بار پھر کوکو کورینا گانا گایا لیکن اس بار انہوں نے وکھرا سٹائل اپنایا۔
مومنہ مستحسن نے کوکوکورینا گایا جبکہ لیو برادرز ان کے بیک گراﺅنڈ میں موسیقی کی دھنیں بکھیرتے نظر آئے۔ اب کی بار مومنہ نے کوک سٹوڈیو سے کئی ہزار گنا زیادہ بہتر انداز میں یہ گانا گایا لیکن پھر بھی اوریجنل گانے سے ان کا یہ والا گانا کئی ہزار گنا کم تر ہی ہے ۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے نیا کوکو کورینا انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اسے عوام کیلئے تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا ”ایک مہینے تک ٹرولنگ کی خوشی میں پیار کے ساتھ ایک اور تحفہ“۔
۔۔۔ مومنہ مستحسن اور لیو ٹوئنز کی مشترکہ پیشکش ۔۔۔
View this post on Instagram
Aik maheena of trolling ki khushi mai, iak aur tohfa 🌹 😏😉😂 with love, M. ♥️ #KoKoKorina #LeoTwins
کچھ لوگوں کو مومنہ کا یہ گانا پسند آیا کچھ کو یہ کوک سٹوڈیو والے سے بہتر لگا جبکہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کے یہ گانا سن کر ضبط کے بندھن ایک بار پھر سے ٹوٹ گئے ہیں۔ اب آپ کو مومنہ کا یہ تحفہ کیسا لگا؟ ہمیں بھی اس بارے میں ضرور آگاہ کریں۔
۔۔۔ احمد رشدی کا شاہکار (اوریجنل) ۔۔۔