قندھار(سچ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (س) کے مقتول سربراہ مولانا سمیع الحق کے اندوہناک قتل پر افغان طالبان بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ ہر کوئی ششدر رہ جائے گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پوری امت مسلمہ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا سمیع الحق نے سوویت یونین اور امریکی حملے کے خلاف مظلوم افغان عوام کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں،مولانا سمیع الحق کی موت پوری امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو ہمیشہ غیر ملکی میڈیا میں ’’فادر آف طالبان ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا جبکہ ان کے اندوہناک قتل پر بھی غیر ملکی میڈیا نے ’’فادر آف طالبان ‘‘ کے الفاظ کو اپنی سرخیوں کی زینت بنایا ہے تاہم افغان امور پر گہری دسترس رکھنے والے معروف صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کا امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’فادر آف طالبان‘‘ صرف مولانا سمیع الحق ہی نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان سمیت کئی مذہبی رہنماؤں کو کہا گیا ہےمگرحقیقت یہ ہے کہ افغان طالبان اس بات کو ماننے کو تیار نہیں،افغان طالبان کا مولانا سمیع الحق سے استاد اور شاگرد کا رشتہ ضرور ہو سکتا ہےمگر طالبان اس بات کے پابند نہیں ہیں کہ ان کی بات مانیں۔
مولانا سمیع الحق کی شہادت ،افغان طالبان نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کوئی ایک دوسرے کا منہ دیکھتا رہ جائے گا
مولانا سمیع الحق کی شہادت ،افغان طالبان نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کوئی ایک دوسرے کا منہ دیکھتا رہ جائے گا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024