نئی دہلی(سچ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی‘آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر 17 فائر انجن طلب کرلئے گئے۔ آگ سکیورٹی کے استقبالیہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی‘قابو پالیاگیا،بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیون لاک کلیان مارگ دہلی میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کا یہ واقع بھارتی وقت کے مطابق شام سات بجکر 25 منٹ پر پیش آیا۔پی ایم آفس نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ آگ وزیراعظم کی رہائش یا دفتر کے ایریامیں نہیں لگی بلکہ ایک سکیورٹی کے استقبالیہ کی طرف لگی جس پر فوری قابوپالیا گیا۔ادھر ایک اور بھارتی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ معمولی نوعیت کی ہے۔