آسام (سچ نیوز) بھارتی ریاست آسام میں مظاہرین نے وزیر اعظم نریندری مودی کے متنازع سیٹزن بل ترمیمی ایکٹ کے خلاف برہنہ اور کالے جھنڈے لہرا کر احتجاج کیا۔واضح رہے کہ قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور وزیراعظم نریندرمودی انتخابی مہم کے سلسلے میں شمالی ریاستوں کے دورے پر ہیں جہاں ان کے خلاف دوسرے روز زبردست احتجاج کیا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مظاہرین نے کالے جھنڈے لہرائے اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کیے جبکہ بعض نوجوان طالبعلموں نے آسام میں اہم ریاستی اداروں کے سامنے برہنہ احتجاج کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے برہنہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب آسام میں سٹوڈنٹ گروپ نے کہا کہ پولیس نے دوسرے طالبعلموں پر لاٹھی چارج کیا۔خیال رہے کہ نریندر مودی جمعہ کی شب آسام پہنچے جہاں کالے جھنڈے لہرا کران کا استقبال کیا گیا۔بی جی پی کی جانب سے سیٹزن ایکٹ 1955 میں ترمیمی بل پیش کیے جانے پر نریندر مودی کے خلاف سخت احتجاج جاری ہے جس کے منظور ہونے کے بعد افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت دیگر مسلم پڑوسی ملک سے ہندو اور اقلیتوں کو بھارتی شہریت دی جا سکے گی۔بی جی پی کی جانب سے سیٹزن ایکٹ 1955 میں ترمیمی بل پیش کیے جانے پر نریندر مودی کے خلاف سخت احتجاج جاری ہے جس کے منظور ہونے کے بعد افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت دیگر مسلم پڑوسی ملک سے ہندو اور اقلیتوں کو بھارتی شہریت دی جا سکے گی۔
مودی کی آسام آمد، لوگ برہنہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے
مودی کی آسام آمد، لوگ برہنہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024