سرینگر (سچ نیوز) بھارت کے اینٹی کرپشن بیورو نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔ اینٹی کرپشن بیورو نے محبوبہ مفتی کو ایک خط لکھ کر جموں و کشمیر بینک میں غیر قانونی تقرریوں کے حوالے سے وضاحت مانگی ہے۔محبوبہ مفتی کو لکھے گئے اینٹی کرپشن بیورو کے خط میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین نے کچھ وزرا کی سفارش پر تقرریاں کی تھیں،یہ واضح کریں کہ کیا بینک میں تقرریوں کیلئے آپ کی حمایت حاصل تھی؟۔
خیال رہے کہ 8 جون کو کرپشن کے الزامات پر جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین کو عہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔ انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی اینٹی کرپشن نے بینک کے دفتر پر چھاپہ مار کر چھان بین کی اور 100 سے زائد فائلیں ضبط کرلی تھیں۔