کراچی( سچ نیوز )الخدمت کی جانب تر ک فلاحی ادارے ’حیرات فاؤنڈیشن‘ کے تعاون سے غزہ میں مظلوم اور متاثرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،الخدمت نےغزہ کی ریلیف کےکاموں کیلئےوہاں ایک مرکز جبکہ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سینٹر قائم کیا ہے ،جہاں سے اسرائیلی جنگ سےمتاثرہ فلسطینی خاندانوں میں روزانہ کی بنیاد پر پکا پکایا کھاناپہنچایا جا رہا ہے،متاثرین کو خشک راشن اورفرسٹ ایڈ کٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
الخدمت کی جانب سےڈاکٹراورپیرامیڈیکل سٹاف اسرائیلی جنگ میں زخمی ہونےوالےفلسطینیوں کوطبی امدادفراہم کر رہےہیں،امدادی کاموں پرمتاثرین نےالخدمت سےمشکل گھڑی میں ساتھ دینےپراظہارتشکرکیااورکہاہےکہ وہ الخدمت اور پاکستانیوں کی بے مثال محبت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔دریں اثنا الخدمت کراچی کےچیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نےکہاہےکہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد ہمارادینی واخلاقی فریضہ ہے اورایک مسلمان کی مدد سنت نبویﷺ ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے دوران سیکڑوں فلسطینی مائیں ،بچیاں ،بچے اور بزرگ زخمی ہو ئے ہیں اوران کا کوئی پرسان حال نہیں،انہیں،صحت،ادویہ،پانی،خوراک اوررہائش کے مسائل درپیش ہیں۔نو ید علی بیگ نے کہا کہ متاثرین کی بحالی میں طویل عرصہ درکار ہو گا ،اس مشکل صورت حال میں ان کا کوئی پرسان حال نہیں،اسی لیے الخدمت نے مظلوم اور پریشان فلسطینیوں کی مدد کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے پاکستانیوں خصوصاً اہل کراچی سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے الخدمت کا ساتھ دیں۔