کراچی(سچ نیوز) گاہے ماڈلز اپنے فوٹوشوٹس سے کچھ ایسی ’نادر‘ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں کہ آگ لگا دیتی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک تصویر معروف ماڈل صدف کنول کی بہت وائرل ہو رہی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس تصویر میں صدف کنول لیٹی ہوئی ہوتی ہیں اور ایک اور ماڈل نے اپنا جوتا ان کے منہ پر رکھا ہوا ہوتا ہے۔ اب انٹرنیٹ صارف اس تصویر پر خوب ٹھٹھہ لگا رہے ہیں۔ علی گل پیر نے سب سے پہلے یہ تصویر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ”یہ پاکستانی فوٹوشوٹ ہے جس میں جوتے کی مارکیٹنگ کی جا رہی ہے۔ اب انگلش بوٹ ہاﺅس والوں کو اپنے جوتوں کی تشہیر کے لیے اس سے بڑھ کر کچھ کرنا چاہیے۔ دیکھیں وہ کیا کرتے ہیں، شاید چپل ماڈل کے منہ میں ڈال کر اشتہار بنائیں۔“نوید امن صفی نامی شخص نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ماڈل کے چہرے پر ناگواری واضح ہے۔ شاید وہ سوچ رہی ہے کہ زندگی کے لیے اس نے کیا سوچ رکھا تھا اور وہ کہاں آ پہنچی ہے۔“ایک اور صارف نے علی گل پیر کے مجوزہ اشتہار کو ٹیگ لائن دیتے ہوئے لکھا کہ ”چپل ایسی کہ نوکر بھی منہ میں لے لے۔“خوشی نامی لڑکی نے لکھا کہ ”اس ماڈل کے چہرے پر پیر بھی ایک خاتو ن ماڈل کا ہے۔ اس تصویر کے ذریعے لوگوں کو یہ بتانا مقصود ہے کہ دراصل عورت ہی عورت پر جبر کرتی ہے۔اشفاق نامی صارف نے لکھا کہ ”یہ لوگ کس چیز کی تشہیر کر رہے ہیں؟ کیا تم اس کا تصور بھی کر سکتے ہو؟“