رپورٹ
( بشریٰ جبیں جرنلسٹ)
منشیات کا نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہوتی ہے اور زندگی کی بربادی پر ختم ہوجاتی ہے۔بربادی پر ختم ہوجاتی ہے۔
منشیات سے انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ جس سے جسمانی اور ذہنی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
منشیات ، کسی بھی ملک و ملت کی تعمیرو ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
منشیات ، ہماری نئی نسل کی تباہی و بربادی کا عمل ہے۔
موجودہ دور میں جن چند چیزوں نے معاشرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس میں منشیات کی لعنت سرفہرست ہے۔
شریعت اسلامیہ میں تمام نشہ آور اشیاء کو محظورات یعنی ممنوعہ قرار دے کر انسانی شرف وقدر کا وقار برقرار رکھنے کی تدبیر کی گئی۔
دراصل افراد معاشرے کا سرمایہ ہے، فرد کا زیاں خاندان اور سماج کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیتاہے۔
منشیات کے فروغ روکنے میں پولیس اہم ذمہ داری ہے۔ جوکہ آپ حضرات کے تعاون سے ممکن ہوسکتی ہے۔
کراچی پولیس منشیات فروشی اور اسکے استعمال کے خلاف وقت بوقت کاروائیاں کرتی رہی ہے اور اس عمل میں مزید مربوط حکمت عملی سے کردار ادا کرنے کا عزم رکھتی ہے۔