ملک کے مشہور و معروف بزرگ ثناء خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کر گئے

کراچی ( روزنامہ سچ انٹرنیشنل) ملک کے معروف بزرگ ثناء خواں الحاج سعید ہاشمی طویل علات کے باعث مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے
الحاج سعید ہاشمی نصف صدی سے سرکار دوعالم کی ثناء خوانی میں مصروف رہے
الحاج سعید ہاشمی کا شمار برصغیر کے معروف نعت خواںمیں ہوتا ہے وہ دور جدید کے ثناء خوان میں منفرد مقام رکھتے تھے
ثناء خواں سعید ہاشمی 1947 میں بھارت کے صوبے اتر پریش کے شہر متھرا میں پیدا ہوئے
قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ ہجرت کرکے کراچی منتقل ہوگئے
الحاج سعید ہاشمی نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے نعت خوانی میں منفرد آہنگ و اسلوب کی طرح ڈالی
الحاج سعید ہاشمی نے نعت خوانی کا سلسلہ پرائمری اسکول سے شروع کیا جب ان کی عمر صرف چند سال کی تھی
1962 میں ان کی شہرت کا آغاز بہزاد لکھنوی کے نعتیہ کلام مدینہ کو چاہیں یہ جی چاہتا ہے سے ہوا
1972 میں اعلیحضرت کے کلام "لم یات نظیرک فی نظر” نے تو انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا
سعید ہاشمی کا شمار نعت گو شعراء میں بھی ہوتا ہے انکی لکھی نعت اگر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے بارگاہ رسالت میں قبولیت حاصل کرچکی ہے
وہ نہ صرف اردو میں نعتیں پڑھتے تھے بلکہ ساتھ ساتھ دیگر زبانوں میں بھی نعت خوانی کرتے تھے
الحاج سعید ہاشمی کو ملک کی نامور گلوکارہ نورجہان کے ہمراہ نعت خوانی کرنے کا اعزاز حاصل ہے
الحاج سعید ہاشمی کی نعتوں کے ۔30 سے زائد والیم آچکے ہیں

Exit mobile version