ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ، وہ راستہ اپنائیں جو خوشحالی کی طرف جائے:مولا بخش چانڈیو

ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ، وہ راستہ اپنائیں جو خوشحالی کی طرف جائے:مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنمامولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ذاتی انا، تکبر اور طاقت کی خاطر پاکستان کی بنیادیں ہلا دی گئیں، اب پاکستان مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہے۔ جو کہتے تھے اس کے بغیر پاکستان نہیں چلے گا، چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔حیدرآباد میں نمازِ عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو کہتے تھے ان کے بغیر مر جائیں گے وہ سب زندہ ہیں۔سب جانتے ہیں کہ میں کن اداروں کی بات کر رہا ہوں، آپ بھی وہ راستہ اپنائیں جس سے ملک خوشحالی کی طرف جائے۔ افواجِ پاکستان ہمارا محبوب ادارہ ہے، عوام افواجِ پاکستان سے پیار اور فخر کرتے ہیں۔

Exit mobile version