لاہور ( سچ نیوز )ملک بھر میں آج رحمتوں اور برکتوں والی سب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔اس موقع پر مساجد میں چراغا ں اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکرو نعت کی محافل سجائی گئی ہیں۔علما کرام خصوصی مجالس میں اس رات کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہیں، دینی اسکالرز کا کہنا ہے کہ شبِ برات کے موقع پر شہری جہاں اپنی بخشش کی دعائیں کرتے ہیں، وہیں اپنے فوت شدہ عزیزواقارب کی مغفرت کے لئے قبرستان جا کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرتے ہیں ۔ماہ شعبان کی پندرھویں رات کو عام طور پر شب برات یعنی بری ہونے کی رات کہا جاتا ہے، اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اور جہنم سے نجات پاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتا ہے، اسی لیے اس رات کو شبِ برات کہتے ہیں۔اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جب کہ شب بر?ت پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا بھی رخ کررہے ہیں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کرنے میں مصروف ہیں۔شب برات کے سلسلے میں قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔آج شب برات کی افضل رات کے موقع پر لاکھوں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری بھی دیتے ہیں ۔
ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شب برات منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شب برات منائی جا رہی ہے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023