اسلام آباد (سچ نیوز)ملک بھر میں زور شور سے جاری انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں ختم کردی گئی ہیں اور مختلف جماعتوں کے سربراہوں اور امیدواروں نے تسبیحات اور مصلے سنبھال لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے بعد رات بارہ بجتے ہی انتخابی مہم کی تمام تر سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہیں ۔ انتخابی مہم کا وقت ختم سے قبل مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف ، ایم کیوایم ، پاک سرزمین پارٹی اور پیپلز پارٹی سمیت چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کی جانب سے ملک بھر کے طول و عرض میں بڑ ے بڑے سیاسی اختتامی شو کئے گئے جن سے شہباز شریف ، عمران خان ، حمزہ شہباز ، مصطفی کمال ، سراج الحق اور خالد مقبول صدیقی نے خطاب کیا اور اپنے اپنے کارکنوں کو بھرپور طریقے سے 25جولائی کو گھر وں سے نکل ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی ۔ انتخابی مہم کے ختم ہوتے ہی پارٹی رہنماﺅں اور امیدوارو ں کی طرف سے توبہ تائب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ہے ۔ رہنماﺅں اور امیدواروں کے گھرو ں میں مصلے سنبھال لئے گئے ہیں اور عام انتخابات میں کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور عبادات و تسبیحات کے ساتھ ساتھ صدقہ و خیرات کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیاہے ۔
ملک بھر میں جاری انتخابی مہم 2018ختم ہوگئی ، کن سیاسی جماعتوں کے ارمان بھر آتے ہیں اور کن پر پڑتی ہے اوس ؟ فیصلہ کل ہو گا
ملک بھر میں جاری انتخابی مہم 2018ختم ہوگئی ، کن سیاسی جماعتوں کے ارمان بھر آتے ہیں اور کن پر پڑتی ہے اوس ؟ فیصلہ کل ہو گا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024