راولپنڈی (سچ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورے کے دوران اکیڈمی میں تعلیم کے
معیار کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورے کے دوران کیڈٹس کی تربیت سے متعلق اموراور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے پرپی ایم اے کے کمانڈنٹ میجرجنرل اخترنوازستی نے تفصیلی بریفنگ دی ۔دورے کے دوران آرمی چیف نے فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فوجی افسروں کی سہولت آخری ترجیح ہوتی ہے،وطن کی حرمت اورسلامتی تمام چیزوں پرمقدم ہے، کیڈٹ عزت،وقار،لگن اورپاک فوج کی دیگراقدارمقدم رکھیں،کیڈٹ پیشہ ورانہ مہارت اورقائدانہ صلاحیتیں بہتربنانے پرتوجہ دیں۔