لندن (سچ نیوز) ملکہ برطانیہ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی درخواست پر برطانوی پارلیمان کو معطل کرنے کی منظوری دے دی۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے پارلیمان کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان 9 سے 12 ستمبر کے درمیان کیا جائے گا اور پارلیمان 14 اکتوبر تک معطل رہے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یہ اقدام بریگزٹ کیلئے اٹھایا ہے کیونکہ اگر پارلیمان معطل نہیں ہوتی تو ارکان پارلیمنٹ ’ نوڈیل‘ کے خلاف ووٹ دے کر مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ پارلیمان معطل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ارکان اسمبلی اس معاملے پر بحث اور ووٹ نہیں کرپائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورس جانسن کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کیلئے اب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا بہت ہی مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے بورس جانسن کو ایسا وزیر اعظم قرار دیا جس کی برطانیہ کو شدت کے ساتھ ضرورت تھی۔
ملکہ برطانیہ نے پارلیمان معطل کردی ، وجہ کیا بنی؟ بڑی خبر آگئی
ملکہ برطانیہ نے پارلیمان معطل کردی ، وجہ کیا بنی؟ بڑی خبر آگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024