ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری

لاہور (روزنامہ سچ) پاکستان سپر لیگ 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا تو کپتان محمد رضوان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ شروع ہو ا تو اوپنرز محمد رضوان اورہینڈرکس کریز پر آئے، پہلے اوور میں ہی قلندرز کپتان شاہین آفریدی نے محمد رضوان کو بولڈ کر دیا، انہوں نے کوئی رن نہیں بنایا۔تیسرے اوور کے اختتام پر عثمان اور ہینڈرکس نے 23 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز آج پہلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ابھی تک کھیلے گئے 5 میچوں میں سے کسی ایک میچ میں بھی قلندرز نے فتح حاصل نہیں کی۔دوسری جانب ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 کے 5 میں سے 4 میچز اپنے نام کئے ہیں۔

Exit mobile version