لاہور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ملاوٹ مافیا افراد اپنا قبلہ درست کرے انہوں نے کہا کہ ملاوٹ ایک ایسا زہر ہے جس کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے عوام کو ملاوٹ والے ایشیاء سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صاف ستھری خوراک فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے خورد و نوش کی چیزوں میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف قانون کاروائی ہھونی چاھیےجب تک ملاوٹ مافیا کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک عوام کو صاف ستھری خوراک مہیا کرنا نا ممکن ہے صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صاف ستھری خوراک اور ریلیف دینے کیلئے سرگرم ہے انہوں نے کہا کہ ملاوٹ مافیا افراد کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بہت جلد پنجاب سے ملاوٹ مافیا کا خاتمہ کردیگی۔