اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد اسلامی دنیا کے سب سے تجربہ کار حکمران ہیں، انہیں ویسے ہی مسائل کا سامنا تھا جن کا آج مجھے کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملائشین وزیراعظم کو بھی سیاسی مافیا کے خلاف محاذ سنبھالنا پڑا، جس کی کرپشن سے برادر ملک قرضوں کے جال میں جکڑا گیا تھا اور اس کے ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔
The most experienced and accomplished statesman of the Muslim world faces exactly the same problems as my govt. He is confronted with an entrenched pol mafia that has bankrupted and indebted Malaysia, leaving state institutions devastated. https://t.co/MOoDIzQBb2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 19, 2020