لاہور (سچ نیوز) اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطوں کی ٹوئٹر پر پاکستان کے علاقے سوات کی گل مکئی کہلائی جانے والی ملالہ یوسفزئی کو ان فالو کردیا۔وینا ملک دراصل ملالہ سے اس بات پر ناراض ہوئیں کہ انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر کیوں خاموش ہیں۔اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں وینا نے لکھا کہ مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ اگر تم کشمیر کے مسئلے سے آگاہ ہو تو تم نے ابھی تک اس حوالے سے بھارت کو کچھ کیوں نہیں کہا؟ میں ٹوئٹر پر تمہیں ان فالو کر رہی ہوں۔وینا کی جانب سے یہ پیغام پاکستانی وقت کے مطابق 8 اگست کی رات پونے ایک بجے دیا گیا جس پر ملالہ کا رد عمل صبح دیکھنے میں آیا۔ معاملے پر 3 روز سے خاموش ملالہ نے کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ٹویٹ کر ڈالی لیکن حیرت انگیز طور پر ان کا انداز بہت محتاط تھا۔
ملالہ نے اپنے پیغام میں بھارت یا پاکستان کا نام تک نہ لیا اور کشمیریوں کو اپنے وطن جنوبی ایشیا کا باسی قرار دیا۔
وینا ملک نے جو ملالہ کو ان فالو کر چکی تھیں ، معاملے پر ملالہ کا موقف جاننے کے بعد ایک بار پھر اپنے موقف کا اظہار کیا۔کشمیر میں بھارتی مظالم پر ملالہ یوسفزئی کا پیغاموینا ملک نے طنزا جنوبی ایشیا کو نیا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ملالہ کا تعلق اس ملک سے ہے جو ابھی معرض وجود میں ا?یا ہے۔وینا کی ٹویٹس سے بہت سے دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی اس حوالے سے سوالات اٹھا رہے تھے کہ انسانی حقوق کی علمبردار اور عورتوں ،بچوں کے لیے آواز اٹھانے والی ملالہ یوسفزئی کہاں ہیں۔یا د رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو اس وقت عالمی پہچان ملی جب 2012 میں سوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے ملالہ پر فائرنگ کی گئی تھی۔ ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ بعد میں ملالہ کو بہترعلاج معالجے کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا۔ملالہ 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے پربھارت کے سماجی کارکن کیلاش ستھیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبیل امن انعام بھی حاصل کرچکی ہیں۔اس کے علاوہ انہیں ورلڈ چلڈرن پرائز ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے ملالہ کو اپنا سفیر برائے امن بھی مقرر کیا ہے۔خواتین کی تعلیم، حقوق نسواں اور انسانی حقوق کیلئے خدمات پرکئی عالمی اعزازات بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔اکیس سالہ ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست، اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔