مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر مودی امریکی عدالت میں طلب

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر مودی امریکی عدالت میں طلب

نیویارک(سچ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر افراد کو طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مودی کو امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے طلب کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔عدلت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ کو بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہےکہ نریندر مودی کو 2014 میں بھی بطور بھارتی وزیراعظم پہلے امریکی دورے پر نیویارک کی عدالت نے گجرات فسادات میں طلب کیا تھا۔

Exit mobile version