مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ،5 کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ،5 کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا

سری نگر(سچ نیوز)پاکستان سے مذاکرات سے مسلسل انکار کرنے والی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ اپنا گھناؤنا چہرہ دنیا سے چھپانے کے لئے پاکستان پر دہشت گردی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگانے میں ہندوستانی حکومت کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی،مقبوضہ کشمیر میں آج دس محرم الحرام کے موقع پر بھی قابض بھارتی فورسز نے اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں  5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا یہ واقعہ ضلع بانڈی پورہ میں پیش آیا ہے جہاں قابض ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ گذشتہ رات بھی بانڈی پورہ میں بھارتی فورسز نے 2 نوجوان شہید کر دیئے تھے۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ کے علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا گیا جس پر مجاہدین نے خود کو گھیرے میں آتا دیکھ کر سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ میں 5 مجاہدین شہید ہو گئے ۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھاررتی فورسز کا وطیرہ ہے کہ وہ سرچ آپریشن کے نام پر تحریک آزادی کے نعرے لگانے والے جوانوں کو چن چن کر قتل کرتی ہے اور بعد میں مارے جانے والے نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے دیتی ہے ۔

Exit mobile version