مقبوضہ کشمیر میں فوجی بس پر حملہ، بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ’بوکھلا‘ گئے، ایسی ’بڑھکیں‘ مار ڈالیں کہ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

مقبوضہ کشمیر میں فوجی بس پر حملہ، بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ’بوکھلا‘ گئے، ایسی ’بڑھکیں‘ مار ڈالیں کہ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

نئی دہلی (سچ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ کھلاڑی اور فنکار جنہیں امن کا سفیر کہا جاتا ہے، وہ بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔بھارتی کرکٹ گوتم گمبھیر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کیلئے پہچانے جاتے ہیں اور توقعات کے عین مطابق انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس معاملے پر پاکستان کیخلاف ’بڑھکیں‘ مارنا شروع کر دی ہیں جن کا کہنا ہے کہ اب پاکستان کے ساتھ بات چیت میز پر نہیں بلکہ میدان جنگ میں ہو گی۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”ہاں، چلو علیحدگی پسندوں سے باتک رتے ہیں۔ ہاں، پاکستان سے بھی بات کرتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ بات چیت میز پر نہیں ہو سکتی، اب یہ میدان جنگ میں ہو گی۔ بس بہت ہو گیا۔ سری نگر میں 18 سی آر پی ایف اہلکار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔۔۔“

Exit mobile version