نئی دلی(سچ نیوز ) بھارت نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بغیر تحقیقات مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے خود کش حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا ہے اور پاکستان سے پسندیدہ ریاست کا درجہ ختم کر دیا ہے ،یہ حرکت کر کے بھارت نے اپنے مذموم عزائم کا پردہ خود ہی چاک کر دیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی کی سربراہی میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ سمیت اہم اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کابینہ اجلاس میں پاکستان کا ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ (پسندیدہ ریاست) کا اسٹیٹس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اسٹیٹس عالمی ادارہ برائے تجارت کے اصول و ضوابط کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کو دیتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو یہ اسٹیٹس 1996 میں دیا تھا۔تاہم حالیہ الیکشن میں بری شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی نے ہمیشہ کی طرح پرانے حربے استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی ہے اور اپنی سیکیورٹی و انتظامی نااہلی کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈال دیا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے بھارت کے بیوقوفانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے اور جلد ہی سفارتی سطح پر پاکستانی موقف بھی جاری کیا جائے گا ۔
مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے کے بعد بھارت نے شرمناک کام شروع کر دیا ، اپنا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا
مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے کے بعد بھارت نے شرمناک کام شروع کر دیا ، اپنا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025