جنیوا(سچ نیوز) اقوام متحدہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق بحال کئے جائیں ، کرفیوفوری ختم کیا جائے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق اقوام متحدہ جنیوا آفس کی جانب سے جاری بیان میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق بحال کئے جائیں اور بھارت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیرکی صورتحال پراقوام متحدہ کوشدیدتشویش ہے، مقبوضہ کشمیرکے عوام کوانسانی حقوق سے محروم رکھاگیاہے،بھارت فوری طورپرمقبوضہ کشمیرمیں کرفیواٹھائے ۔