برازیلیا(ویب ڈیسک) برازیل میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں اپنی بیوی کے ہار جانے پر شوہر نے سٹیج پر چڑھ کر ہنگامہ برپا کر دیا۔میل آن لائن کے مطابق ’مس گے ماٹوگروسو‘ نامی اس مقابلہ حسن میں ایمانوئیلی بیلنی نامی ماڈل کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ نتھالی بیکر نامی ماڈل اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئی تھی، جس کا شوہر میتھیوس اولیویرا مہمانوں میں بیٹھا ہوا تھا۔
جب سابق مس گے ماٹوگروسو ایمانوئیلی کو تاج پہنارہی ہوتی ہے، میتھیوس آپے سے باہر ہوجاتا ہے اور دوڑتے ہوئے سٹیج پر چڑھ کرسابق مس گے ماٹوگروسوکے ہاتھ سے تاج چھین کر سٹیج پر پھینک دیتا ہے اورشور مچانے لگتا ہے۔منتظمین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی اس حرکت کی وجہ سے فاتح ماڈل کی تاجپوشی کی تقریب مختصر کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف پولیس کو رپورٹ کر دی گئی ہے۔


























