معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا سامنا

معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا سامنا

واشنگٹن(سچ نیوز)معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے پہلی بار سیاسی رائے کے اظہار کے بعد صدر ٹرمپ نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کو جتنا پسند کرتے تھے اب اْس میں 50 فیصد کمی آگئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے برسوں سے اپنے سیاسی خیالات کو پبلک سے پوشیدہ رکھا ہوا تھا لیکن گذشتہ دنوں وسط مدتی انتخابات کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی آبائی ریاست ٹینیسی میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ۔ٹیلر سوئفٹ کے اعلان کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں 65ہزار نئے ووٹروں نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔گلوکارہ کے اس بیان کے بعد صدر نے کہا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے میوزک کو جتنا پسند کرتے تھے اس میں اب 25 فیصد کمی آگئی ہے ۔

Exit mobile version