لاس اینجلس (سچ نیوز) امریکہ کی معروف گلوکارہ و اداکارہ مائلی سائرس نے اپنی بچپن کی محبت معروف اداکار لیم ہیمز ورتھ سے شادی کرلی۔ دونوں کی شادی انتہائی سادگی کے ساتھ ہوئی جس میں صرف اہلخانہ اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔گلوکارہ و اداکارہ مائلی سائرس نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ ان کی شادی کیلیفورنیا میں ہونا تھی تاہم نومبر میں جنگل میں لگنے والی خوفناک آگ کی لپیٹ میں ان کا گھر بھی آگیا جس کے باعث ان کی شادی کی تقریب ریاست ٹینیسی میں واقع گھر میں ہوئی۔ 23 دسمبر کو ہونے والی شادی میں مائلی سائرس نے 8600 ڈالر کا لباس زیب تن کیا اور انتہائی مختصر اور سادہ تقریب میں صرف اہلخانہ اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔