معروف صحافی پر نامعلوم افراد کا حملہ

معروف صحافی پر نامعلوم افراد کا حملہ

اسلام آباد ( سچ نیوز) معروف صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت میں حملہ کیا ہے۔

صحافی اسد طور پر حملہ ان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا۔ نامعلوم افراد نے صحافی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ صحافی کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اینکر پرسن عادل شاہزیب  نے اسد طور کی ہسپتال سے تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے ان کے بائیں ہاتھ پر چوٹ آئی ہے لیکن کافی دیر گزرنے کے باوجود ڈاکٹرز کی جانب سے ان کا چیک اپ نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر اسد طور پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ اس حملے کی مذمت کرنے والوں میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی رہنما بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے اسد طور کے نام کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Exit mobile version