معروف بھارتی سیاستدان کو ان کے دفتر میں ہی قتل کردیا گیا

معروف بھارتی سیاستدان کو ان کے دفتر میں ہی قتل کردیا گیا

نئی دہلی (سچ نیوز )بھارتی شہر لکھنو میں نا معلوم حملہ آوروں نے ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کوگالا کاٹ کر مار ڈالا ۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہندو سماج پارٹی کے خورشید باغ آفس میں حملہ آور کسی بہانے سے آئے جنہیں چائے کی پیشکش کی گئی ۔حملہ آوروں نے کملیش تیواری کے دفتر میںچائے پی اور پھر تیز دھار آلے سے اس کا گالا کاٹ دیا ۔پولیس کو جائے وقوعہ سے پستول اور کارتوس بھی ملے ہیں ،انہوں نے ابتدائی تفتیش مکمل کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ہندو سماج پارٹی میں شمولیت سے پہلے کملیش تیواری ہندو ماہا سبا کا رکن تھے ،2015میں وہ رسول کریم ﷺسے متعلق ایک متنازعہ بیان پر گرفتار بھی ہوا تھا ،اتر پردیش پولیس نے اس پر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی تھی ،وہ اس مقدمے میں ضمانت پر تھا ،الہ آباد ہائی کورٹ نے حال ہی میں کملیش تیواری کے خلاف نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے چارجز ختم کیے تھے۔

Exit mobile version