ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ’بدمزاج ترین کھلاڑی‘قرار دے دیا ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ناصرف دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں بلکہ بدمزاج ترین کھلاڑی بھی ہیں،کرکٹ میں ان کی چمک تکبر اور برے رویے کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہےاور ہاں میراملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک پروموشنل ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ایک مداح کے ان ریمارکس کہ ”وہ موجودہ بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو پسند کرتا ہے“ پر آگ بگولہ ہوگئے تھے اور جواب میں کہا تھا کہ جو غیرملکی کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں انہیں بھارت چھوڑ دینا چاہئے“سوشل میڈیا پرکوہلی کو اپنے اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔