ممبئی (سچ نیوز) عمومی طور پر لوگوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ہیک ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی شخص کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کیا گیا ہو، واٹس ایپ کو انتہائی فول پروف سمجھا جاتا ہے لیکن اب بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کا واٹس ایپ ہیک کیے جانے کا انکشاف ہواہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کیا گیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق جس شخص نے ان کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کیا ہے وہ ان کے رابطہ نمبروں پر ایک لنک شیئر کرتا ہے جس کو کھولنے سے ایک کوڈ موصول ہوتا ہے، جیسے ہی یہ کوڈ ہیکر کو بھیجا جاتا ہے تو فوری طور پر ایک ویڈیو کال موصول ہوتی ہے جس میں انتہائی فحش حرکتیں کرتا ہوا ایک آدمی نمودار ہوتا ہے۔تیجسوی پرکاش نے بتایا کہ وہ ڈرامے کی قسط کی شوٹنگ میں مصروف تھیںکہ اسی دوران انہیں ایک ویڈیو کال موصول ہوئی جس میں برہنہ آدمی فحش حرکات کر رہا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس طرح کی ویڈیو کالز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر اداکاراﺅں کرشمہ تنا اور تانیہ شرما سمیت کئی لوگوں کو موصول ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اس سلسلے میں سائبر سیل کو فون کرکے شکایت درج کرائی تو انہوں نے اداکارہ کو قریبی پولیس سٹیشن میں تحریری شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا۔ تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد پولیس سٹیشن میں درخواست دیں گی۔
معروف اداکارہ کا واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا، فحش کالز کا سلسلہ شروع
معروف اداکارہ کا واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا، فحش کالز کا سلسلہ شروع
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023