نئی دہلی(سچ نیوز)سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک بہت گہرے بحران سے گزر رہا ہے،اس بحران سے نمٹنے کےلئے ضروری ہے کہ ہندوستان میں بسنے والےہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بات کو سنا جائے،مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ بھارت میں بسنے والے تمام طبقات اور جموں و کشمیر میں رہنے والے لوگوں کی پسند کا فیصلہ نہیں ہے،بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی بات کو بھی سننا ہو گا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق سابق ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے قریبی ساتھی جے پال ریڈی کے انتقال پر منعقدہ تقریب میں جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کا نریندرا مودی حکومت کا فیصلہ ہندوستان میں رہ رہے بہت سے لوگوں کی پسند کا فیصلہ نہیں ہے اور ہندوستان کے مرکزی خیال کے لئے ضروری ہے کہ ان سب لوگوں کو اور جمو ں و کشمیر کے لوگوں کی آواز کو سنا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان ایک بہت گہرے بحران سے گزر رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی بات سنی جائے،
مظلوم کشمیریوں پر مودی سرکار کی بربریت پر سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی چپ نہ رہ سکے،بڑا مطالبہ کر دیا
مظلوم کشمیریوں پر مودی سرکار کی بربریت پر سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی چپ نہ رہ سکے،بڑا مطالبہ کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024