نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت میں ملک بھر سے جمع ہونے والے 20 ہزار کسان دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے، شہر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے پولیس نے کسانوں پر واٹر کینن کا استعمال اور آنسوگیس کی شیلنگ کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یوپی نئی دہلی بارڈر پر پہنچنے والے کسانوں کے قافلے پر بھارتی پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کر دی جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے۔مارچ کے شرکاء نے پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش بھی کی، بھارتی کسان اپنے 15مطالبات لے کر نئی دہلی پہنچے۔کسان حکومت سے ٹیوب ویلز کے لیے مفت بجلی کی فراہمی، زیر التواء گنے کی فوری ادائیگی،60سالہ کسانوں کی ماہانہ5ہزار روپے پینشن سمیت 15مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔