مشکل میں رہنا کسی کسی کو آتا ہے

مشکل میں رہنا کسی کسی کو آتا ہے

ہم تقدیر کے فیصلوں سے کیوں ڈرتے ہیں؟

کیا ہم نہیں جانتے کہ ہمارا رب کتنا مہربان ہے؟  اگر وہ دن کو رات اور رات کو دن میں بدلنے پر قادر ہے تو کیا وہ ہماری تڑپ دیکھ کر تقدیر کے فیصلے نہیں بدل سکتا؟

ایک بات یاد رکھیں کہ ہر کوئی آسانی میں رہتا ہے لیکن مشکل میں رہنا کسی کسی کو آتا ہے۔  اس لیے اگر آج ہم مصیبت میں ہیں تو اسے اپنی بدقسمتی نہ سمجھیں بلکہ شکر ادا کریں کہ اللہ نے ہمیں اس آزمائش کے لیے چنا ہے.

تو اس مشکل وقت سے پوری ہمت، کوشش اور کامیابی کے ساتھ نکلیں اور دنیا والوں کے لیے مثال بن جائیں۔ یا اللہ ہم سب کو صحت و تندرستی عطا فرما  اوردلوں کی بدصورتی کو ختم فرما۔  آمین

Exit mobile version