مشترکہ امیدوار لانا جمہوریت کے لئے ضروری،اتفاق رائے نہ ہواتو اچھا شگون نہیں ہوگا:احسن اقبال

مشترکہ امیدوار لانا جمہوریت کے لئے ضروری،اتفاق رائے نہ ہواتو اچھا شگون نہیں ہوگا:احسن اقبال

اسلام آباد(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن سے دو امیدوار ہوئے تو یہ جمہوریت کے لئے بہتر نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کاآناجمہو ر یت کیلئے بہت ضروری ہے،مشترکہ صدارتی امیدوارکیلئے آخری وقت تک کوشش کریں گے،اتفاق رائے نہ ہواتو جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگا،کوئی بھی فریق اپنے موقف پراڑارہے گاتو مسئلہ مزیدبڑھے گا،امیدکرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکرمشترکہ امیدوارلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گروہی اورذاتی مفادسے بالاتر ہوکرسوچنا ہوگا،پیپلزپارٹی کی کیامجبوری ہے وہ پیپلزپارٹی ہی بتا سکتی ہے؟ہمیں بڑے مقصد کیلئے سوچناچاہیے،یہ مسئلہ کسی کی ذات کانہیں،کل صدارتی انتخاب کیلئے اپوزیشن کے دوامیدوارلائے گئے تویہ جمہوریت کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔

Exit mobile version