نئی دہلی (سچ نیوز ) مسلم مخالف پالیسیاں بی جے پی کی سیاست کو ڈبونے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی 57 سیٹیں جیت کر پہلے نمبر پر آگئی، بی جے پی 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جس کے نتائج کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی 57 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ بی جے پی 13 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔کانگریس نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات میں اس بار بھی کوئی نشست نہیں جیت سکی، 2015 میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔