لاہور (سچ نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کا آغا ز کر دیا ہے، 64 لیگی کارکنان کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا ہے، گرفتار کارکنان کو 16 ایم پی او کے تحت 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا ۔نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون کا آغا ز کر دیا ہے اس حوالے سے پولیس نے مسلم لیگ ن کے 64 گرفتارکارکنان کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا ہے پو لیس کا کہنا ہے کہ جیل منتقل کرنے سے پہلے سب کا طبی معائنہ کیا گیا ،جیل جانے والوں میں چیئر مین منظور بٹ ،چیئر مین مزمل حسین ،چیئر مین محمد رفیق،چیئر مین توصیف احمد،چیئر مین محمد افضال،چیئر مین مقصود احمد،وائس چیئرمین محمود ،وائس چیئرمین وقاص الیاس،کونسلر محمد قذافی بٹ ،کونسلر نذیر حسین و دیگر کارکنان شامل ہیں ،تمام گرفتار کارکنان کو 16 ایم پی او کے تحت 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا ۔واضح رہے یہ تمام گرفتاریاں نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے پیش نظر ہونے والے ریلی کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے 64 کارکن سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل، 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا
مسلم لیگ ن کے 64 کارکن سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل، 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023