اسلام آباد( سچ نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مسلم لیگ ن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کو اعتماد میں لیے بغیر مسلم لیگ ن کا آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کرنا ’یوٹرن‘ ہے،ہم نے اپنے جمہوری پراسس مکمل کرنے کے بعد قانون سازی کی حمایت کی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ہونے والی قانون سازی کے موقع پر لیڈر آف دی اپوزیشن کو اس اہم قانون سازی کے موقع پر موجود ہونا چاہئے تھا ،اگر اپوزیشن لیڈر موجود نہیں تھے تو مسلم لیگ ن کی موجود قیادت کو اپوزیشن کو اکٹھا کرنا چاہئے تھا ،مسلم لیگ ن کے اپنے حلقوں میں بھی یہ بات کی گئی ہے،اگر ہم متحد ہو کر کوئی پوزیشن لیتے تو زیادہ اچھی پوزیشن میں ہوتے،ہم قانون سازی میں اپنی ترامیم سے پیچھے نہیں ہٹے،مسلم لیگ ن نے غیر مشروط حمایت کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے غیر مشروط حمایت کی بات نہیں کی۔اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پانچ گھنٹے اس قانون سازی پر اپنے اراکین سے مشاورت کی ،سی ای سی کے ہونے والے اجلاس میں تمام اراکین نے کھل کر بات کی،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے
اُنہوں نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ پر ہونے والی قانون سازی میں ’’یوٹرن ‘‘ اور ریورس گیئر میں گئے،اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ آرمی ایکٹ میں ہونے والی قانون سازی کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں میں دوریاں پیدا ہوئی ہیں،اپوزیشن لیڈر جب آئیں گے تو اُن سے بات چیت بھی ہو گی،ہم نے آرمی ایکٹ قانون سازی میں اپنی طرف سے پیش کی جانے والی ترامیم پر اپنے ورکرز ،اراکین اور عوام کو اعتماد میں لیا ہے۔