اسلام آباد (سچ نیوز)بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نوازکھو کھرنے کہاہے کہ بلو چستان کے حوالے سے پیپلزپارٹی پر لگنے والا دھبہ ہم بہت جلد دھو دیں گے اور کسی مناسب وقت پر چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کردیں گے ، اگر مسلم لیگ ن ہماراساتھ دے تو چیئر مین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد لے آئیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر الزاما ت پر وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ دیناچاہئے تو پھر وزیراعظم عمران خان کانام بھی ہیلی کاپٹر ریفرنس میں ہے ، ان کو بھی مستعفی ہوجانا چاہئے ،وزیراعظم نے ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا ؟ان کاکہناتھاکہ احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں ہے ، بلو چستان کے حوالے سے پیپلزپارٹی پر لگنے والا دھبہ ہم بہت جلد دھو دیں گے اور کسی مناسب وقت پر چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کردیں گے ، اگر مسلم لیگ ن ہماراساتھ دے تو چیئر مین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد لے آئیں گے ۔ان کاکہناتھا کہ منی لانڈرنگ کیس کے بہت سے پہلو ہیں جن پر کسی نے ابھی بات نہیں کی ، سپریم کورٹ نے اس کا جب نوٹس لیا تھاتو انسانی حقوق کے آرٹیکل کے حوالے سے لیا تھا اور اب جس طریقے سے انکوائری کنڈکٹ کی گئی ،اب میں انکوائری رپورٹ دیکھ کرحیران ہوگیا ہوں کہ بلاول سے جو سوال کئے گئے ہیں ،ان کاتوذکر ہے لیکن جو جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے گئے ہیں ، ان کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتی ، ہم ٹرائل کورٹ میں پورا کیس لڑیں گے ، ہم جے آئی ٹی رپورٹ کو بالکل بھی سنجیدہ نہیں لیتے ، جس رات جے آئی ٹی رپورٹ فائنل ہورہی تھی تو اس رات شہزاد اکبر کا کیاکام تھا کہ وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ہوتے ۔