بیروت(سچ نیوز) غیرمسلم ممالک میں مسلمانوں پرکسی طرح کی قدغن لگ جائے تو بھی دنیا میں ایک شور اٹھتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ایک مسلمان ملک ایسا ہے جس کے ایک شہر میں کوئی مسلمان کسی غیرمسلم سے جائیداد خرید سکتا ہے نہ کرائے پر لے سکتا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ لبنان ہے جس کے شہر ’حدت‘ (Hadat)میں مسلمانوں کو غیرمسلموں کے ساتھ جائیداد کا کسی بھی طرح کا لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ایک بار لبنان کے 27سالہ صحافی محمد عود کو اس شہر میں گھر کی ضرورت تھی۔ اس نے کرائے کے ایک گھر کا اشتہار دیکھا اور مالک سے رابطہ کیا تو وہ مالک کے اس جواب پر حیران رہ گیا کہ وہ کسی مسلمان کو گھر کرائے پر نہیں دے سکتا۔ جب محمد عود نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ سالوں پہلے مقامی انتظامیہ کی طرف سے حکم جاری کیا گیا تھا کہ کوئی مسیحی کسی مسلمان کو جائیداد فروخت کرے گا اور نہ ہی کرائے پر دے گا۔ مسیحیوں سے صرف مسیحی ہی جائیداد خرید سکتے اور کرائے پر لے سکتے ہیں۔
مسلمان ملک کا وہ شہر جہاں مسلمانوں کے جائیدادیں خریدنے اور کرائے پر حاصل کرنے پر پابندی لگادی گئی
مسلمان ملک کا وہ شہر جہاں مسلمانوں کے جائیدادیں خریدنے اور کرائے پر حاصل کرنے پر پابندی لگادی گئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024