مسلمانوں کے حق میں بولنا بالی ووڈاداکارہ سوارا بھاسکر کو مہنگا پڑگیا، نئی پریشانی

مسلمانوں کے حق میں بولنا بالی ووڈاداکارہ سوارا بھاسکر کو مہنگا پڑگیا، نئی پریشانی

نئی دہلی ( سچ نیوز  )دہلی میں حالیہ مسلم کش فسادات کے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے کے بجائے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، جس کےلیے  بھارت میں سوشل میڈیا پر گرفتاری کا مطالبہ ٹرینڈ بنا رہا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  سوارا بھاسکر پر الزام لگانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یکم فروری 2020 کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پولیس، بھارتی سپریم کورٹ اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے، مسلمانوں کو ’’مزاحمت‘‘ کا نام لے کر فساد کرنے پر اُکسایا تھا جس کی وجہ سے مسلمانوں نے ہنگامے شروع کیے اور ہندوؤں کی املاک بھی جلائیں، جس کے بعد ہندوؤں نے جوابی کارروائی کے طور پر دہلی کی مسلمان آبادیوں پر حملے کیے۔

Exit mobile version